وزیراعظم شہباز شریف آج قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج سے قطر کا دو روزہ دورہ کریں گے، جس میں وہ امیر قطر کے ساتھ اہم ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی قطر جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات میں معاشی تعاون، توانائی کے شعبے میں شراکت داری، عوامی روابط کے فروغ، تجارت، سرمایہ کاری، افرادی قوت کی برآمد، اور انفراسٹرکچر کی ترقی جیسے امور زیر غور آئیں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی روابط کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Exit mobile version