ایران جانے کی کوشش کرنے والے 50 افغان باشندے گرفتار پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ایران جانے کی کوشش کرنے والے 50 افغان باشندے گرفتار

ایران جانے کی کوشش کرنے والے 50 افغان باشندے گرفتار

ایران جانے کی کوشش کرنے والے 50 افغان باشندے گرفتار

ایران جانے کی کوشش کرنے والے 50 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی زوہیب محسن کے مطابق کارروائی کے دوران 2 گاڑیاں ڈرائیور سمیت ضبط کر لی گئیں، زیر حراست افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ دو ماہ میں کیچ کے مختلف علاقوں سے 150 سے زائد افغان باشندے گرفتار کیے گئے۔

2 نومبر 2025 کو پولیس اور ایف آئی اے نے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے خواتین سمیت 29 افغان شہری کو گرفتار کیا تھا۔

ایس پی زوہیب محسن نے بتایا تھا کہ کارروائی کے دوران ایک گاڑی کو روکا گیا جس میں درجنوں افراد سوار تھے، گرفتار افراد میں 12 مرد، 13 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔

ایس پی کیچ کے مطابق 2 ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا، یہ تمام لوگ غیر قانونی راستے سے ایران لے جانے میں ملوث ہیں، افغان باشندے بلوچستان سے ایران داخل ہو کر یورپ جانا چاہتے تھے، تمام گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

Exit mobile version