آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش ہوگی؟ محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کر دی موسم Roze News
موسم

آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش ہوگی؟ محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش ہوگی؟ محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش ہوگی؟ محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم کی پیشگوئی،خشک اور سردی کا راج، شمالی علاقوں میں شدید سردی کی لہر

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہیں گے۔ تاہم، شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہا، لیکن شمالی علاقوں میں شدید سردی نے سخت اثرات مرتب کیے۔ اتوار کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ منفی 07، اسکردو منفی 03، استور منفی 03، بگروٹ منفی 01 اور گوپس میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے مزید پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم کا راج برقرار رہے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرد اور خشک موسم کی توقع ہے، جبکہ مری، گلیات اور ان کے ملحقہ علاقوں میں بھی ٹھنڈ اور خشکی برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، جب کہ سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی سرد موسم کا سامنا رہے گا۔

Exit mobile version