بڑا آپریشن جاری! غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ، درجنوں گرفتار پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

بڑا آپریشن جاری! غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ، درجنوں گرفتار

بڑا آپریشن جاری! غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ، درجنوں گرفتار

بڑا آپریشن جاری! غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ، درجنوں گرفتار

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ اور رہائشی ریکارڈ و شناختی دستاویزات کی جانچ کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق حالیہ کارروائیوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ضلع اٹک، ضلع چکوال، مری اور ضلع جہلم سے غیر قانونی طور پر مقیم 31 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس اور ایلیٹ پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ گرفتار افراد کے کوائف کی مزید جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، جبکہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے تربت کی تحصیل بلیدہ میں کارروائی کے دوران دو گاڑیوں میں سوار 37 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق زیرِ حراست افراد میں 19 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ افراد غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

سکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائیاں قانون کے مطابق جاری رہیں گی اور ملک بھر میں اسکریننگ کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

Exit mobile version