سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی، خیبر پختونخوا میں بڑی تباہی ٹل گئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی، خیبر پختونخوا میں بڑی تباہی ٹل گئی

سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی، خیبر پختونخوا میں بڑی تباہی ٹل گئی

سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی، خیبر پختونخوا میں بڑی تباہی ٹل گئی

ڈی آئی خان :سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے ڈی آئی خان میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی آئی خان کی شیخ یوسف خیمہ بستی سے خاتون خود کش حملہ آور کو گرفتار کیا گیا، مبینہ خود کش حملہ آور خاتون کا تعلق وزیر ستان سے ہے، گرفتار خو د کش حملہ آور فتنہ الخوارج شاہ ولی عرف طارق کوچی کی دست راست ہے۔

خودکش حملہ آور خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ خارجی طارق کوچی سے تربیت حاصل کی ، خودکش حملے کیلئے سامان و ٹارگٹ خارجی کمانڈر عاصم نے فراہم کرنے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خاتون خود کش حملہ آور سے 30 بور پستول ، کارتوس، موبائل فونز، ٹیبلٹ اور حملے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا۔

گرفتار خاتون کے موبائل فونز سے کالعدم تحریک سے رابطے اور خودکش حملے کیلئے رضامندی جیسی معلومات بھی حاصل ہوئی ہیں۔

Exit mobile version