غزہ بورڈ آف پیس اجلاس:شہباز شریف کا اہم دورہ،عالمی سیاست میں نئی ہلچل پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس:شہباز شریف کا اہم دورہ،عالمی سیاست میں نئی ہلچل

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس:شہباز شریف کا اہم دورہ،عالمی سیاست میں نئی ہلچل

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس:شہباز شریف کا اہم دورہ،عالمی سیاست میں نئی ہلچل

واشنگٹن: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف غزہ بورڈ آف پیس کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں اور اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی امریکی قیادت اور دیگر عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وزیراعظم 20 فروری تک امریکا میں قیام کریں گے۔

ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو بورڈ آف پیس اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ اجلاس میں غزہ کی تعمیر نو اور خطے میں قیامِ امن سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں شریک رکن ممالک کی جانب سے 5 ارب ڈالر سے زائد امداد کے وعدوں کا اعلان متوقع ہے، جبکہ 20 سے زائد ممالک اس اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں غزہ کی تعمیر نو کے جامع منصوبے پر تفصیلی غور کیا جائے گا تاکہ خطے میں پائیدار استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Exit mobile version