اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔
پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں چاند نظر آنے کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں بھی ہوں گے۔
مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے عوام سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
