رمضان سے قبل چینی کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

رمضان سے قبل چینی کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں

رمضان سے قبل چینی کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں

رمضان سے قبل چینی کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں

کراچی: کمشنر کراچی نے شہر میں چینی کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کا باقاعدہ تعین کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

کمشنر کے مطابق چینی کی ریٹیل قیمت 141 روپے فی کلو اور ہول سیل قیمت 138 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تاجر حضرات نئی سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد قیمتوں کے استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، جبکہ متعلقہ حکام مارکیٹوں میں نگرانی کو یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے، کچھ علاقوں میں چینی مقررہ نرخوں پر دستیاب ہے جبکہ کئی مقامات پر صارفین کو زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

یہ اقدام رمضان سے قبل عوامی ضروریات کی اشیاء میں استحکام لانے کی کوشش کے طور پر سامنے آیا ہے۔

Exit mobile version