راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر دائر کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
عدالت نے غیر حاضری میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔
عدالت نے علیمہ خان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مقدمے کی سماعت پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے، عدم حاضری کی کوئی معقول وجہ نہیں، ملزمان کی عدم ذمہ داری کے باعث 37 بار گواہوں کو پیش ہونا پڑا۔
عدالت نے ایس پی راولپنڈی کو وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
