پارلیمنٹیرینز تک کھانا پہنچانے کی اجازت نہیں ، اچانک علامہ راجہ ناصر عباس کی طبیعت شدید ناساز ہو گئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پارلیمنٹیرینز تک کھانا پہنچانے کی اجازت نہیں ، اچانک علامہ راجہ ناصر عباس کی طبیعت شدید ناساز ہو گئی

ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا کہنا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس کی طبیعت ناساز ہوگئی، ایم ڈبلیو ایم کا وفد کھانا پہنچانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  پارلیمنٹرینز تک کھانا پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، خواتین اراکین بھی اندر موجود ہیں، تشویش بڑھ گئی ہے، ہم دروازے پر موجود ہیں مگر داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ ملک میں فسطائیت اور جبر کا ماحول مسلط کیا گیا ہے، عوامی مینڈیٹ کی توہین کی جارہی ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ جس جماعت نے 180 نشستیں جیتیں اس کی قیادت جیل میں ہے،  کم نشستیں رکھنے والوں کو حکومت دینا ناانصافی ہے،  پاکستان کی جمہوریت کمزور کی جارہی ہے۔

Exit mobile version