ٹی 20 ورلڈ کپ ! بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 176رنز کا ہدف کھیل Roze News
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ ! بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 176رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ ! بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 176رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ ! بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 176رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت  نے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔

کولمبو کے  پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر  بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر  175 رنز بنائے۔

بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر  ایشان کشن تھے جو کہ 40 گیندوں پر 77 رنز بناکر صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

15 ویں اوور میں 126 کے مجموعی اسکور  پر تلک ورما کو صائم ایوب نے آؤٹ کیا، انہوں نے 25 رنز بنائے۔ اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے صائم ایوب کا شکار بن گئے۔

پاکستان کے خلاف بھارت کی پانچویں وکٹ 159 رنز پر گری جب  بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 32 رنز بناکر عثمان طارق کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ دوبے نے 27 جب کہ اکشر پٹیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی، ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

آج  پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان ، بابراعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ابھیشیک شرما اورکلدیپ یادیو کو پلیئنگ الیون میں   شامل کیا گیا ہے۔

Exit mobile version