اہم عالمی رابطوں کی جانب پیش قدمی!وزیراعظم آسٹریا روانہ، کتنے دن قیام کرینگے اور کن اہم شخصیات سے ملاقات ہوگی؟جانئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

اہم عالمی رابطوں کی جانب پیش قدمی!وزیراعظم آسٹریا روانہ، کتنے دن قیام کرینگے اور کن اہم شخصیات سے ملاقات ہوگی؟جانئے

اہم عالمی رابطوں کی جانب پیش قدمی!وزیراعظم آسٹریا روانہ، کتنے دن قیام کرینگے اور کن اہم شخصیات سے ملاقات ہوگی؟جانئے

اہم عالمی رابطوں کی جانب پیش قدمی!وزیراعظم آسٹریا روانہ، کتنے دن قیام کرینگے اور کن اہم شخصیات سے ملاقات ہوگی؟جانئے

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آسٹریا روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور اہم تقاریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن اسٹاکر کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم چانسلر سے دوطرفہ ملاقات کریں گے جبکہ وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے، جہاں عالمی برادری کے نمائندوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ وہ آسٹریا کی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کیے جا سکیں۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں جوہری توانائی کے پرامن استعمال اور تکنیکی تعاون سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور سفارتی تعاون کو نئی جہت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Exit mobile version