راولپنڈی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہونے لگے جس کے بعد توقع ہے کہ شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹاکرے سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آج کولمبو میں مختلف اوقات میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ کولمبو میں آج بارش کے امکانات بتدریج کم ہو رہے ہیں۔سری لنکا کے محکمہ موسمیات کے مطابق بادل چھائیں رہیں گے، میچ کے اوقات میں طوفانی بارش کا امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں کہ اتوار کے روز ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔اس حوالے سے گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ بارش ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن اگر میچ کے اوورز کم ہوتے ہیں تو ہم نے اس کا بھی پلان کیا ہوا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے امکانات کم، بھرپور ٹاکرا متوقع

ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے امکانات کم، بھرپور ٹاکرا متوقع