حکومت کا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

حکومت کا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور ان کی صحت کے پیش نظر انہیں ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، طارق فضل چودھری نے کہا کہ صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کو چاہیے بے بنیاد پروپیگنڈا یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کریں، حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں، اس معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔

Exit mobile version