رمضان ریلیف پیکج: آئل اور گھی پر خصوصی رعایت کا اعلان پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

رمضان ریلیف پیکج: آئل اور گھی پر خصوصی رعایت کا اعلان

رمضان ریلیف پیکج: آئل اور گھی پر خصوصی رعایت کا اعلان

رمضان ریلیف پیکج: آئل اور گھی پر خصوصی رعایت کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق رمضان المبارک میں صوبے کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت نے آئل اور گھی کی قیمتوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی زیرصدارت پاکستان گھی ملز کے مالکان سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمی بٹ نے بتایا کہ رمضان میں ہر پیکٹ آئل اور گھی پر 10 سے 16 روپے تک رعایت دی جائے گی۔

سلمی بٹ نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں ہر فرد تک معیاری اور رعایتی آئل و گھی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

مستقبل میں اگر پام آئل کی قیمتوں میں کمی آتی ہے تو انڈسٹری اتھارٹی سے مشاورت کے بعد فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ معیاری گھی کی فراہمی کے لیے مارکیٹ میں جدید سسٹم متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔

ٹرانسفیٹیڈ ایسڈ کو کم کرنے کے لیے سستے اور جدید طریقے دستیاب ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گھی کی کوالٹی اور ٹیسٹنگ کے عمل کو جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے اور ناقص کوالٹی گھی کی مارکیٹ میں سپلائی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر چیئرمین گھی مل ایسوسی ایشن نے کہا کہ آئل اور گھی کی معیار میں بہتری اور یونٹ مینجمنٹ میں فوڈ اتھارٹی کی رہنمائی قابل تعریف ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ رمضان میں صارفین کو اعلیٰ معیار کے آئل اور گھی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

یہ اقدامات نہ صرف عوام کو ماہ رمضان میں ریلیف فراہم کریں گے بلکہ مارکیٹ میں معیار کی بہتری اور شفافیت کو بھی یقینی بنائیں گے۔

Exit mobile version