اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فونک گفتگو کروا دی گئی ہے۔
یہ رابطہ گزشتہ روز کروایا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
ایک وفاقی وزیر نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کی اپنے بچوں سے بات کروائی گئی۔
جیل حکام کے مطابق عمران خان نے اپنے بیٹوں سے 30 منٹ سے زائد گفتگو کی۔واضح رہے کہ قاسم اور سلیمان اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔ بعد ازاں علیمہ خانم نے بھی عمران خان کی بیٹوں سے گفتگو کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کے درمیان 20 منٹ بات ہوئی۔
