نئی دہلی :بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما پیٹ میں انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف میچ میں ابھیشیک شرما کی شرکت بیماری کے باعث مشکوک ہوگئی ہے۔
امریکا کے خلاف میچ سے قبل ہی بھارتی بلے باز کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور میچ کھیلنے کے بعد ان کی حالت مزید خراب ہوگئی تھی۔
ابھیشیک شرما کو پیٹ میں انفیکشن کی وجہ سے دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں انہیں تیز بخار کے باعث فوری طور پر ڈرپ لگوائی گئی۔
انفیکشن کی نوعیت کا درست اندازہ لگانے کے لیے ہندوستانی بلے باز کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔
ابھیشیک شرما نے نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں منعقدہ پریکٹس سیشن میں بھی شرکت نہیں کی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا، اس لیے نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر ابھیشیک شرما کی جگہ واشنگٹن سندر کو بھارتی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
