ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم