وفاق ان ایکشن !پاکستان میں موجود امریکا منتقلی کے منتظر 19ہزار افغان شہریوں کوواپس افغانستان بھیجنے کا فیصلہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

وفاق ان ایکشن !پاکستان میں موجود امریکا منتقلی کے منتظر 19ہزار افغان شہریوں کوواپس افغانستان بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان میں موجود امریکا منتقلی کے منتظر افغان شہریوں سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود تقریبا 19 ہزار سے زائد افغان شہری امریکا منتقلی کے انتظار میں ہیں۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد کئی سال گزرنے کے باوجود امریکا کی جانب سے ان کی مکمل آبادکاری ممکن نہیں ہو سکی۔ جس کی وجہ سے پاکستان نے افغان شہریوں کو واپس ان کے ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے صوبوں کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام صوبائی چیف سیکرٹریز، پولیس سربراہان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کو باقاعدہ خطوط ارسال کیے جانے کا امکان ہے۔

Exit mobile version