وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس کے نئے یونیفارم کی منظوری دیدی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس کے نئے یونیفارم کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس کے نئے یونیفارم کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس کے نئے یونیفارم کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ٹریفک پولیس کے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 14 فروری سے ٹریفک وارڈنز نیا یونیفارم پہنیں گے، پہلے مرحلے میں لاہور میں ٹریفک پولیس کی وردی تبدیل کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی کے اضلاع میں یونیفارم تبدیل کی جائے گی جب کہ تیسرے مرحلے میں دیگر اضلاع میں ٹریفک پولیس کی وردی تبدیل کی جائے گی۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک پیٹرولنگ وہیکلز بھی شروع کی جائیں گی، الیکٹرک پیٹرولنگ وہیکلز کو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے لاکھوں روپے کے پیٹرول کی بچت ہوگی۔

Exit mobile version