حج 2026کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری، بائیو میٹرک کی تاریخ میں توسیع پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

حج 2026کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری، بائیو میٹرک کی تاریخ میں توسیع

حج 2026کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری، بائیو میٹرک کی تاریخ میں توسیع

حج 2026کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری، بائیو میٹرک کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد: حج 2026 کے لیے بائیو میٹرک کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے اور عازمین اب 17 فروری تک بائیو میٹرک مکمل کر سکتے ہیں۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سعودی ویزوں کے لیے بائیو میٹرک لازمی ہے، مقررہ تاریخ تک بائیو میٹرک نہ کرانے والے عازمین کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ بائیو میٹرک نہ کرانے والے عازمین اس سال حج میں شامل نہیں ہو سکیں گے تاہم موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے ہی بائیو میٹرک کرائے جاسکتے ہیں۔ زائرین کی سہولت کے لیے تمام تشیری مراکز بھی کھلے رہیں گے۔

80 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کو بائیو میٹرکس سے استثنیٰ حاصل ہے، ان کے چہرے اور فنگر پرنٹس کو اسکین نہیں کیا جائے گا، اور انہیں پاسپورٹ اسکین کی تصدیقی ای میل موصول ہوگی۔ بائیو میٹرک عمل مکمل ہونے کے بعد عازمین حج کو رسید بھی جاری کی جائے گی۔

Exit mobile version