امریکی وزیر خزانہ کا ایران سے متعلق اہم اعتراف سامنے آ گیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکی وزیر خزانہ کا ایران سے متعلق اہم اعتراف سامنے آ گیا

امریکی وزیر خزانہ کا ایران سے متعلق اہم اعتراف سامنے آ گیا

امریکی وزیر خزانہ کا ایران سے متعلق اہم اعتراف سامنے آ گیا

امریکہ: امریکی وزیر خزانہ سکاٹ کینتھ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران میں ڈالر کی قلت کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینیٹر کیٹی الزبتھ نے سوال کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی کے تحت کیا اقدامات کیے؟

امریکی وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ ہم نے ایران میں ڈالر کا شدید بحران پیدا کیا۔ دسمبر میں ایک ایرانی بینک دیوالیہ ہو گیا اور بحران شدت اختیار کر گیا۔

سکاٹ کینتھ نے کہا کہ امریکی اقدامات کی وجہ سے ایران کے مرکزی بینک کو نوٹ چھاپنا پڑے جس سے اس کی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ کرنسی نوٹوں کی چھپائی کے باعث ایران میں مہنگائی قابو سے باہر ہو گئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دباؤ کی پالیسی کے تحت واشنگٹن نے ایران کی تیل کی برآمدات کو بھی صفر کر دیا جس سے معاشی دباؤ میں اضافہ ہوا جو دسمبر میں پرتشدد مظاہروں کا باعث بنا۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف 28 دسمبر کو پرامن احتجاج شروع ہوا۔ ان مظاہروں میں اسرائیلی ایجنسی موساد سے منسلک منظم گروہوں نے گھس کر کام کیا۔ ان گروہوں نے مظاہرین، سکیورٹی فورسز، سرکاری عمارتوں اور مساجد پر حملے کیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق موساد سے وابستہ گروہوں نے عام آدمی کے غصے کو تشدد میں بدل دیا۔ ایران میں پرتشدد مظاہروں کے دوران 3500 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Exit mobile version