اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تباہ کن خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے پاکستان کے لیے نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اسلام آباد خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستان کا سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی شہریوں کو عوامی اجتماعات سے گریز کرنا چاہیے اور اپنے ذاتی سیکیورٹی پلان پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
سیکیورٹی ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی شہریوں کو صورتحال کی تازہ ترین معلومات کے لیے مقامی میڈیا کی نگرانی کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں 33 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
