آج کا دن اہم! سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کا آخری موقع پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

آج کا دن اہم! سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کا آخری موقع

آج کا دن اہم! سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کا آخری موقع

آج کا دن اہم! سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کا آخری موقع

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کو خبردار کیا ہے کہ سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کروانے کی آج (8 فروری) آخری تاریخ ہے، جس کے بعد حج ویزا کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج ویزا کے لیے بائیو میٹرک لازمی شرط ہے، اور عازمین سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے یہ عمل مکمل کر سکتے ہیں۔ سہولت کے پیشِ نظر سعودی تاشیر سینٹرز آج صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ بغیر بائیو میٹرک حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، اس لیے عازمین کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فوری طور پر بائیو میٹرک مکمل کریں اور تصدیقی ای میل کا پرنٹ محفوظ رکھیں۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق 8 فروری تک بائیو میٹرک نہ کرانے کی صورت میں حج ویزا نہیں لگے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے لیے 2026ء کا مجموعی حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 60 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

Exit mobile version