عمران خان کا پمز میں 20 منٹ کا طبی معائنہ، واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

عمران خان کا پمز میں 20 منٹ کا طبی معائنہ، واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

عمران خان کا پمز میں 20 منٹ کا طبی معائنہ، واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

عمران خان کا پمز میں 20 منٹ کا طبی معائنہ، واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بالکل تندرست ہیں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق، ہفتے کی رات عمران خان کا پمز ہسپتال میں معمول کا طبی معائنہ کیا گیا۔ معائنہ آنکھوں کے ماہرین نے کیا، جنہوں نے ابتدائی جائزے کے بعد کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پمز لے جانا ضروری ہے۔ اسی ہدایت کے تحت عمران خان کو پمز منتقل کیا گیا، جہاں ان کا 20 منٹ تک معائنہ کیا گیا۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید بتایا کہ معائنہ عمران خان کی تحریری رضا مندی کے ساتھ کیا گیا اور اسی کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ قیدیوں کو ڈاکٹر تک رسائی کی اجازت دی جاتی ہے اور عمران خان کی صحت کے حوالے سے کوئی تشویش کی بات نہیں۔

انہوں نے کہا’’بانی پی ٹی آئی بالکل صحت مند ہیں، معائنہ مکمل ہونے کے بعد وہ فوری طور پر اپنے رہائشی حصے میں واپس پہنچ گئے۔‘‘

یہ طبی معائنہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب عمران خان کی صحت کے حوالے سے میڈیا اور عوام میں مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں۔ وزیر اطلاعات کی تصدیق کے بعد سیاسی حلقوں کو ریلیف ملا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت مستحکم ہے اور وہ بالکل تندرست ہیں۔

Exit mobile version