سوات کو 2 اضلاع میں تقسیم کردیا گیا،اس سلسلے میں بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔
محکمہ مال کے مطابق نئے ضلع کا نام برسوات ہوگا،ضلع برسوات تحصیل مٹہ، خوازہ خیلہ اور بحرین پر مشتمل ہوگا۔
اسی طرح ضلع سوات میں بابوزئی، کبل، چارباغ اور بریکوٹ شامل ہوں گے،ضلع برسوات کا ہیڈکوارٹر مٹہ جبکہ سوات کا ہیڈکوارٹر گل کدہ ہوگا۔
