متحدہ عرب امارات نے ایران کیخلاف امریکا کی جانب سے ممکنہ کارروائی کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
یواےای کی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، فوجی کارروائی کی حمایت یا لاجسٹک مدد بھی فراہم نہیں کی جائے گی، کشیدگی کا پُرامن حل مذاکرات اور بین الاقوامی قوانین کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ فیصلہ خطے میں استحکام اور سفارتی حل کےلئے یو اے ای کی پالیسی کا حصہ ہے۔
کچھ دنوں قبل سعودی عرب بھی واضح کرچکا ہے کہ ایران کیخلاف امریکا کے کسی بھی فوجی حملے کا حصہ نہیں بنے گا۔
سعودی میڈیا نے بتایا کہ سعودی عرب نے تہران کو یقین دہانی کرادی ہے وہ ایران کیخلاف کسی فوجی حملے کا حصہ نہیں بنیں گے، ایران کو آگاہ کیا گیا کہ وہ اس کیخلاف کسی امریکی کارروائی کا حصہ نہیں ہونگے۔
فضائی حدود کے استعمال سے متعلق سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ سعودی عرب امریکی حملے میں اپنی فضائی حدود یا سرزمین استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں دے گا۔
