کسی صورت 8 فروری احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے،ہو سکتا ہے ہم جیل بھرو تحریک شروع کر دیں،محمود خان اچکزئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

کسی صورت 8 فروری احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے،ہو سکتا ہے ہم جیل بھرو تحریک شروع کر دیں،محمود خان اچکزئی

قائد حزب اختلاف ، چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان اور سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے ہم کسی صورت 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے،ہو سکتا ہے ہم جیل بھرو تحریک شروع کر دیں،سب لوگ جمہوریت کےلئے اور آمریت کے خلاف ایک دن کاروبار بند رکھیں۔

انہوں نے کہا  8 فروری کو دکانیں بند رکھی جائیں گی، ٹیکسیاں اور دیگر ٹرانسپورٹ معطل ہوگی اور کاروباری سرگرمیاں روکی جائیں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ محض ابتدا ہے اور آئندہ مرحلے میں تحریکِ تحفظِ پاکستان تمام کارکنان اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کر سکتی ہے کہ وہ جیل بھرو تحریک کے لیے تیار رہیں۔ ہم اپنے بنیادی انسانی اور آئینی حقوق استعمال کریں گے اور آخری حد تک پُرامن انداز میں اپنا مؤقف پیش کریں گے،  اگر ضرورت پڑی تو جیل جانے کے لیے بھی تیار ہوں گے اور اپنی جدوجہد کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

Exit mobile version