ڈبل وکٹ میں پاکستان کی بھارت کو شکست، بھارتی کھلاڑی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، ہاتھ بھی ملایا اور گلے بھی لگے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین کھیل

ڈبل وکٹ میں پاکستان کی بھارت کو شکست، بھارتی کھلاڑی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، ہاتھ بھی ملایا اور گلے بھی لگے

جدہ میں جاری ڈبل وکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ یو اے ای اور سری لنکا کے بعد پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو بھی شکست دے دی۔

میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چار اوورز میں 56 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 34 رنز اسکور کیے جبکہ عمران نذیر نے 16 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی جوڑی عرفان پٹھان اور اسٹورٹ بنی چار اوورز میں 51 رنز ہی بنا سکی اور یوں پاکستان نے میچ اپنے نام کر لیا۔

میچ کے اختتام پر خوشگوار منظر دیکھنے میں آیا جب پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور گلے بھی لگے، جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

ڈبل وکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل فتوحات نے ٹیم کے حوصلے بلند کر دیے ہیں جبکہ شائقین کرکٹ بھی ٹیم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Exit mobile version