عشرت فاطمہ کی ایک دہائی کے بعد پی ٹی وی پر واپسی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

عشرت فاطمہ کی ایک دہائی کے بعد پی ٹی وی پر واپسی

عشرت فاطمہ کی ایک دہائی کے بعد پی ٹی وی پر واپسی

عشرت فاطمہ کی ایک دہائی کے بعد پی ٹی وی پر واپسی

اکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے ایک دہائی کے بعد پی ٹی وی پر واپسی کرلی ہے۔

حال ہی میں عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے ایک نیوز بلیٹن میں اپنے سابق ساتھی و شاگرد زبیر احمد صدیقی کے ہمراہ واپسی کی۔زبیر احمد صدیقی نے اپنی استاد اور مینٹور کو دوبارہ پی ٹی وی پر دیکھ کر ناصرف ماضی کی یادوں کو تازہ کیا بلکہ انہیں شاندار انداز میں خوش آمدید بھی کہا۔

عشرت فاطمہ کا تعارف کراتے ہوئے زبیر احمد صدیقی نے کہا میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ آج میرے ساتھ میری بڑی بہن، میری استاد اور پی ٹی وی کا فخر عشرت فاطمہ موجود ہیں۔ ان کے ساتھ دوبارہ بیٹھنا میرے لیے باعثِ فخر ہے اور میں انہیں پی ٹی وی میں خوش آمدید کہتا ہوں جس پر عشرت فاطمہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے تمام مداحوں کی محبت اور پذیرائی پر اظہارِ تشکر کیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے عشرت فاطمہ کو دوبارہ  سکرین پر دیکھ کر جذباتی اور پرانی یادوں میں کھو جانے کا اظہار کیا۔کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ان کی آواز نے بچپن کی یادیں تازہ کر دیں، جبکہ مداحوں نے پی ٹی وی کو اپنے لیجنڈز کو عزت دینے پر بھی سراہا۔

خیال رہے کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ تقریباً 4 دہائیوں سے میڈیا انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ وہ پی ٹی وی کے رات 9 بجے کے مقبول نیوز بلیٹن کے باعث ملک بھر میں گھر گھر پہچانی جاتی ہیں۔ چند روز قبل عشرت فاطمہ اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے ریڈیو پاکستان سے استعفیٰ دے دیا۔

Exit mobile version