صوابی،خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین صحت

صوابی،خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

صوابی،خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

صوابی،خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

صوابی کے باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق والدین صوابی کے علاقے زیدہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور اس وقت این آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔ ڈیلیوری اور علاج صحت کارڈ کے تحت فراہم کیا جا رہا ہے۔
میڈیکل ڈائریکٹرز نے ہسپتال کے عملے کو ہدایت دی ہے کہ ماں اور بچوں کی صحت کا خصوصی خیال رکھا جائے اور تمام ضروری طبی اقدامات بروقت کیے جائیں۔

Exit mobile version