مری میں 20 انچ تک برف باری متوقع، پنجاب حکومت کی اہم ہدایات جاری تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

مری میں 20 انچ تک برف باری متوقع، پنجاب حکومت کی اہم ہدایات جاری

مری میں 20 انچ تک برف باری متوقع، پنجاب حکومت کی اہم ہدایات جاری

مری میں 20 انچ تک برف باری متوقع، پنجاب حکومت کی اہم ہدایات جاری

لاہور:مغربی سسٹم کے زیر اثر مری میں بارش کے ساتھ 12 سے 20 انچ تک برفباری متوقع ہے جس کے حوالے سے پنجاب حکومت نے اہم ہدایات بھی جاری کر دیں۔صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ انتظامات کا جائزہ لینے مری پہنچے، صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اجلاس کی صدارت کی۔ برف باری، روڈ کلیئرنگ اور لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آج اور کل مری میں برف باری اور بارش کی پیش گوئی ہے، 12 سے 20 انچ برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر مواصلات نے ہدایت کی کہ حساس شاہراہیں اور پوائنٹس کی نشاندہی مکمل کی جائے، مری میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہدایت دی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس یقینی بنایا جائے گا، محکمہ موسمیات سے مکمل رابطہ رکھا جائے اور بروقت اَپ ڈیٹس لی جائیں۔

 

Exit mobile version