جوہری پروگرام بحال ہوا تو کارروائی کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

جوہری پروگرام بحال ہوا تو کارروائی کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی

جوہری پروگرام بحال ہوا تو کارروائی کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی

جوہری پروگرام بحال ہوا تو کارروائی کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی

نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری پروگرام کے حصول سے متعلق ایک بار پھر سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اپنی جوہری سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنا ہوں گی، بصورت دیگر امریکا کارروائی کرنے پر مجبور ہوگا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے دوبارہ جوہری پروگرام بحال کیا تو اس کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں امریکا کی کارروائی نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روک دیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق اگر امریکا نے ایران کے ایٹمی تنصیبات کو نشانہ نہ بنایا ہوتا تو ایران دو ماہ کے اندر جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش ترک کر دینی چاہیے۔

Exit mobile version