جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شیخ الحدیث جامعہ بنوری ٹاؤن مولانا قاری مفتاح اللہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قاری مفتاح اللہ مرحوم کی رحلت علمی حلقوں کے لئے بڑا نقصان ہے ،مولانا مرحوم ثقہ عالم، کہنہ مشق مدرس ،صاحب طرز خطیب ، علم قرآت کے ماہر اور علوم عقلیہ ونقلیہ کے جامع تھے ۔
قاری صاحب مرحوم کی پوری زندگی علوم اسلامیہ کی خدمت و اشاعت میں گذری،مولانا مرحوم کے علم سے ہزاروں طلباء فیض یاب ہوئے ۔
دعاء ہے کہ اللہ کریم مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے ،درجات بلند فرمائے اور اعلیٰ علیین کا مکین بنائے ،اللہ کریم مرحوم کی خدمات قبول فرمائے اور ان کو اپنے شایان شان بدلہ عطاء فرمائے ۔
