بادل برسیں گے یا برف باری ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی سامنے آ گئی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین موسم

بادل برسیں گے یا برف باری ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی سامنے آ گئی

بادل برسیں گے یا برف باری ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی سامنے آ گئی

بادل برسیں گے یا برف باری ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی سامنے آ گئی

محکمہ موسمیات کی وارننگ! آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی اور خشک موسم، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی، چند مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی توقع ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش یا ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جو آمد و رفت میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح:موسم سرد رہے گا اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا:
اکثر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم چترال، سوات، دیر، کوہستان، ایبٹ آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہے گا اور چند مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کی توقع ہے۔

پنجاب:
اکثر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سردی اور جزوی طور پر ابرآلود موسم کی توقع ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خانیوال، فیصل آباد، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور اور بہاولپور میں رات اور صبح کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے

بلوچستان:
اکثر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردی کی توقع ہے۔ لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8، گوپس منفی 6، سکردو منفی 5، بگروٹ، پاڑاچنار اور کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ:
اکثر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، شہید بینظیر آباد، دادو، لاڑکانہ، ٹنڈو جام، موہنجوداڑو اور جیکب آباد میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان:
چند مقامات پر ہلکی بارش یا ہلکی برفباری کی توقع ہے، جس سے سردی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرد موسم اور دھند کے دوران احتیاط برتیں، خصوصاً پہاڑی علاقوں میں سفر کرتے وقت اور دھند میں ڈرائیونگ کے دوران رفتار میں کمی کریں۔

Exit mobile version