آئین ٹوٹنے پر رشتے بگڑ سکتے ہیں! عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف محمود اچکزئی نے اہم مطالبہ کر دیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

آئین ٹوٹنے پر رشتے بگڑ سکتے ہیں! عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف محمود اچکزئی نے اہم مطالبہ کر دیا

آئین ٹوٹنے پر رشتے بگڑ سکتے ہیں! عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف محمود اچکزئی نے اہم مطالبہ کر دیا

آئین ٹوٹنے پر رشتے بگڑ سکتے ہیں! عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف محمود اچکزئی نے اہم مطالبہ کر دیا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے جامشورو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آئین کے احترام اور حکومتی رویوں پر کڑی تنبیہ کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’آئین ایک وعدہ ہے، اگر اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہو جائیں گے۔‘‘

محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ملاقاتوں پر عائد پابندی کو غیرانسانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانی میں حصہ اور تمام زبانوں کا احترام لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روایت یہ ہے کہ آنے والے حکمران کو فتح کے بعد عزت دی جاتی ہے اور جانے والے کو تنقید یا گالیاں سننے کو ملتی ہیں، لیکن موجودہ صورتحال اس روایت کے برعکس ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ چھوٹے صوبوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور وسائل پر پہلا حق مقامی بچوں کا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ انسان کے بنیادی حقوق میں روٹی کے ساتھ حق حکمرانی بھی شامل ہے، اور ہر ادارے میں آبادی کے تناسب سے حصہ دینا لازمی ہے۔’’ہمیں حق حکمرانی میں حصہ اور تمام زبانوں کا احترام چاہیے‘‘

محمود خان اچکزئی نے خارجہ پالیسی کی تیاری پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے پارلیمنٹ کے ذریعے بنایا جانا چاہیے اور خطے کی صورتحال پر گول میز کانفرنس بلائی جائے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے تین گھنٹے تقریر کی، لیکن سندھ کے شہروں کی صورتحال دیہات سے بھی بری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ میں ان کا جائز حصہ نہیں دیا جا رہا اور زندگی یہاں گزارنی ہے تو فیصلے بھی ہمیں ہی کرنے چاہئیں۔

Exit mobile version