اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی،صارفین کیلئے خوشخبری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی،صارفین کیلئے خوشخبری

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی،صارفین کیلئے خوشخبری

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی،صارفین کیلئے خوشخبری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جنوری کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اوگرا سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں فی ایم ایم بی ٹی یو 54 سینٹ کمی کی گئی ہے جس کے بعد سوئی نادرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی کی نئی قیمت 11.27 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے لیے بھی ایل این جی کی قیمت میں فی ایم ایم بی ٹی یو 57 سینٹ کمی کی گئی ہے جس کے بعد سوئی سدرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو نئی قیمت 10.21 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

Exit mobile version