لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آج سے 19 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا، 20 سے 23 جنوری کے دوران مری گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 سے 23 جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ لاہور، سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔

 

Exit mobile version