عمران خان کو لانے والے چاہتے ہیں وہ دوبارہ اقتدار میں آجائے، خواجہ آصف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عمران خان کو لانے والے چاہتے ہیں وہ دوبارہ اقتدار میں آجائے، خواجہ آصف

عمران خان کو لانے والے چاہتے ہیں وہ دوبارہ اقتدار میں آجائے، خواجہ آصف

عمران خان کو لانے والے چاہتے ہیں وہ دوبارہ اقتدار میں آجائے، خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاسی پرورش کرنے اور اسکو اقتدار میں لانے والے ملک کو اپنے تابع کرنے کیلیے اپنے پالتو شخص کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے خواہش مند ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو گالیاں نکالنے والوں کو پناہ دینے والے سب چاہئیں گے یہ مملکت خداداد انکی تابع ہو جائے اور دوبارہ انکا پالتو عمران خان بر سر اقتدار آجائے۔
انہوں نے لکھا کہ یاد رکھیں 9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کا مقا صد بھی اسی حصول کی کوشش تھی۔ وزیر دفاع نے موازانہ کرتے ہوئے کہا کہ فرق دیکھیں جب عمران خان کے دور میں ہندوستان نے حملہ کیا تو راتوں رات ابھی نندن کو ہم نے ہاتھ جوڑ کے واپس کیا۔

 

Exit mobile version