آئندہ 24 گھنٹے میں موسم کیسا رہے گا؟ این ڈی ایم اے نے برفباری اور بارش کیلئے الرٹ جاری کر دیا موسم Roze News
موسم

آئندہ 24 گھنٹے میں موسم کیسا رہے گا؟ این ڈی ایم اے نے برفباری اور بارش کیلئے الرٹ جاری کر دیا

آئندہ 24 گھنٹے میں موسم کیسا رہے گا؟ این ڈی ایم اے نے برفباری اور بارش کیلئے الرٹ جاری کر دیا

آئندہ 24 گھنٹے میں موسم کیسا رہے گا؟ این ڈی ایم اے نے برفباری اور بارش کیلئے الرٹ جاری کر دیا

پاکستان کے مختلف حصوں میں موسم کے شدید اتار چڑھاؤ کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں شدید سردی کی لہر کے امکانات ہیں اور آئندہ دنوں میں رات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہےپہاڑی علاقوں میں برفباری کا خطرہ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں درمیانے سے شدید درجے کی برفباری متوقع ہے، جس کے باعث رابطہ سڑکیں، ٹرانسپورٹ اور بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنے اور پھسلن کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے، لہٰذا عوام سے خاص احتیاط کی اپیل کی گئی ہے۔

شہر اور میدانی علاقوں کے لیے الرٹ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں 22 اور 23 جنوری کو گرچ چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں، جب کہ کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 16 جنوری سے ملک میں داخل ہو رہا ہے۔ میدانی علاقوں میں سرد اور خشک موسم کے ساتھ بعض مقامات پر کورا یا پالا پڑنے کا امکان ہے، جس سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

عوام کے لیے احتیاطی ہدایات
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شدید سردی اور برفباری کے دوران
بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے
غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔
پہاڑی علاقوں میں گاڑیوں کے ٹائروں پر حفاظتی زنجیر استعمال کریں۔
گرم کپڑوں اور ہیٹر کا محفوظ استعمال یقینی بنایا جائے۔

انتظامیہ کے لیے اقدامات صوبائی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ممکنہ برفباری کے پیش نظر پیشگی اقدامات کریں، ضروری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں اور سیاحتی مقامات پر رہائشی وسائل کی فراہمی پر توجہ دیں تاکہ آمد و رفت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسم کی شدت کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Exit mobile version