روس نے امریکا کے اقدامات کو عالمی نظام کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ امریکا وینزویلا میں کارروائی، ایران پر حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بین الاقوامی نظام کو تقسیم کررہا ہے جسے واشنگٹن نے برسوں پہلے قائم کیا تھا۔ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، امریکی کارروائیاں عالمی امن اور استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران سے طے شدہ معاہدوں پر قائم ہیں کوئی تیسرا ملک مداخلت نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روسی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ایران کے اندرونی معاملات میں غیرملکی مداخلت ناقابل قبول ہے ایران پر حملے کی دھمکیاں قبول نہیں کریں گے۔وزارت خارجہ نے واضح کیا تھا کہ ایران کو رنگین انقلاب کے ذریعے تباہ کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکام سے تمام ملاقاتیں منسوخ کرتے ہوئے عوام سے احتجاج میں شدت لانے پر زور دیا ہے۔امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’میک ایران گریٹ اگین، میں نے ایرانی حکام سے تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں‘۔
حملے کی صورت میں۔۔۔سعودی عرب کے بعد روس کا اہم بیان بھی سامنے آگیا

حملے کی صورت میں۔۔۔سعودی عرب کے بعد روس کا اہم بیان بھی سامنے آگیا