مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاور کیپٹن (ر)صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ۔

تفصلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس نے صارفین اور مداحوں کے درمیان کافی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔ شادی کارڈ کے مطابق ولیما کی تقریب 18 جنوری 2026 کو جاتی امرا میں منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق، سابق وزیراعظم نواز شریف بھی دسمبر 2025 میں اپنے نواسے کی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں مریم نواز کے ہمراہ دبئی روانہ ہوئے تھے۔ یہ اقدام جنید صفدر کی شادی کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے کیا گیا تھا۔

گزشتہ کچھ عرصے سے مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی خبریں سامنے آ رہی تھیں، اور اب کارڈ کے وائرل ہونے سے سب کچھ واضح ہو گیا ہے۔ جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔ شیخ روحیل اصغر کے مطابق شادی کی تقریبات 16، 17، اور 18 جنوری 2026 کو منعقد ہوں گی۔ مہندی کی تقریب جاتی امرا میں ہوگی، بارات لیک سٹی میں ہوگی جبکہ ولیمہ بھی جاتی امرا میں منعقد کیا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ شادی عوام کے لیے جلسے کی شکل میں نہیں ہوگی اور تمام تقریبات محدود خاندان اور قریبی رشتہ داروں تک محدود رہیں گی۔

واضح رہے کہ یہ جنید صفدر کی دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، جو اکتوبر 2023 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔

شادی کے کارڈ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے جنید صفدر اور شانزے شیخ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور شادی کی تقریبات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال جاری ہے۔

Exit mobile version