اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے کل منگل کے روز ملاقات کا دن ہے۔ تحریک انصاف کے چھ رہنماؤں پر مشتمل فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھجوا دی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانیولالے پی ٹی ائی کے 6 رہنماؤں پر مشتمل فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھجوا دی گئی ہےفہرست پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے ترتیب دی گئی ہے، فہرست میں سلمان اکرم راجہ ،بیرسٹر گوہر ،نیاز اللہ خان نیازی، علی اعجاز بٹر،قاضی افضال احمد اور بلال عمر بودلہ کا نام شال ہے۔ پارٹی کے رہنماؤں کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کل بانی سے ملاقات کے لیے ڈالا جیل پہنچیں گی۔
Leave a Comment
