پاکستان میں کسی نے سیاست کرنی ہے تو عوام کی آواز سننی ہو گی، بیرسٹر گوہر پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں کسی نے سیاست کرنی ہے تو عوام کی آواز سننی ہو گی، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر ’عمران خان رہائی فورس‘ کی تشکیل روکنے کیلئے میدان میں، سہیل آفریدی کو خبر دار کردیا

بیرسٹر گوہر ’عمران خان رہائی فورس‘ کی تشکیل روکنے کیلئے میدان میں، سہیل آفریدی کو خبر دار کردیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی نے سیاست کرنی ہے تو عوام کی آواز سننی ہو گی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال نیا ہے لیکن پاکستان کے مسائل وہی پرانے ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ سندھ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کا دورہ سندھ بہت اچھا رہا۔ ہزاروں لوگ نکلے لیکن افسوس ہوا کہ سندھ حکومت کا آخری دن کا رویہ جمہوری سوچ کا عکاس نہیں تھا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کو اپنا بھرم نبھانا چاہیے تھا۔ سندھی ٹوپی اور اجرک کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی نے سیاست کرنی ہے تو عوام کی آواز سننی ہو گی۔ اور ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

Exit mobile version