حیدرآباد بار نے دروازے بند کر دیے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو خطاب کی اجازت نہ مل سکی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

حیدرآباد بار نے دروازے بند کر دیے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو خطاب کی اجازت نہ مل سکی

حیدرآباد بار نے دروازے بند کر دیے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو خطاب کی اجازت نہ مل سکی

حیدرآباد بار نے دروازے بند کر دیے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو خطاب کی اجازت نہ مل سکی

حیدرآباد ہائیکورٹ بار کا وزیراعلیٰ کو خطاب کی اجازت دینے سے انکار،بار کے 11 ممبران کی مخالفت، صرف ایک کی حمایت، صدر بار کی جانب سے باضابطہ لیٹر جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بار سے خطاب کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا باضابطہ اعلان صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ عشرت لوہار کی جانب سے جاری کردہ تحریری لیٹر کے ذریعے کیا گیا ہے، جس میں بار کے ممبران کی رائے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

صدر بار کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے مجموعی طور پر 11 ممبران نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بار سے خطاب کی اجازت دینے کی مخالفت کی، جبکہ صرف ایک ممبر نے اس کی حمایت کی۔ لیٹر میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بار کے اکثریتی ممبران کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ کو خطاب کی اجازت دینا ممکن نہیں، اسی بنیاد پر اجازت نامہ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بار ایسوسی ایشن کے فیصلے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حیدرآباد کے دورے کے دوران ہائیکورٹ بار سے خطاب کا پروگرام زیر غور تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج حیدرآباد پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کی جانب سے ایک سیاسی ریلی کی قیادت بھی متوقع ہے۔ تاہم ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ فیصلے کے بعد بار سے خطاب کا مجوزہ پروگرام منسوخ تصور کیا جا رہا ہے۔

قانونی و سیاسی حلقوں میں اس فیصلے پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جبکہ معاملے کو بار ایسوسی ایشن کی خودمختاری اور ممبران کی اکثریتی رائے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

Exit mobile version