خیبر پختونخوا میں 10 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں 10 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں 10 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں 10 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں میں عارضی بنیادوں پر 10 ہزار اساتذہ کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہیں ماہانہ 25 ہزار روپے تک تنخواہ دی جائے گی۔ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے تحت بندوبستی اضلاع میں 5 ہزار 845 جبکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 4 ہزار 229 اساتذہ کی عارضی بھرتی کی جائے گی۔ میدانی علاقوں کے اسکولوں کے لیے اساتذہ کی تعیناتی کی مدت 16 جنوری سے 31 مئی تک ہوگی، جبکہ پہاڑی علاقوں میں عارضی اساتذہ یکم مارچ سے 30 جون تک خدمات انجام دیں گے۔ پرائمری اسکولوں کے لیے عارضی اساتذہ کی بھرتی کا اختیار سب ڈویژنل آفیسر کے پاس ہوگا، جبکہ مڈل اسکولوں کے لیے یہ اختیار ڈسٹرکٹ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کو حاصل ہوگا۔ ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں عارضی اساتذہ کی تعیناتی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دائرہ اختیار میں ہوگی۔ اساتذہ کی بھرتی کے پورے عمل کی نگرانی متعلقہ پیرنٹ ٹیچر کونسل کرے گی۔

Exit mobile version