جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقاتیں، کون کون شامل ہے؟ فہرست منظر عام پر آ گئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقاتیں، کون کون شامل ہے؟ فہرست منظر عام پر آ گئی

جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقاتیں، کون کون شامل ہے؟ فہرست منظر عام پر آ گئی

جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقاتیں، کون کون شامل ہے؟ فہرست منظر عام پر آ گئی

بانی پاکستان تحریک انصاف سے آج بروز جمعرات رفقاء کی ملاقات کا دن مقرر کر دیا گیا ہے، جس کے لیے ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو باقاعدہ طور پر جمع کرا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتیوں کی یہ فہرست چوہدری اویس یونس ایڈووکیٹ نے جیل انتظامیہ کو فراہم کی، جو کہ سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔ فہرست میں مجموعی طور پر چھ افراد کے نام شامل ہیں جنہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔

ملاقاتیوں کی فہرست کے مطابق ملاقات کے لیے جن افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں ان میں میاں عمیر، شیر علی آفریدی، شاہ تراب، مشتاق غنی، سمیع اللہ اور افتخار چارسدہ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتیں جیل قوانین اور ضوابط کے تحت ہوں گی اور حتمی منظوری جیل حکام کی جانب سے دی جائے گی۔ ملاقات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

سیاسی حلقوں میں بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی اس ملاقات کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی نظریں اس ملاقات کے نتائج پر مرکوز ہیں۔

Exit mobile version