پولن الرجی کے خلاف حکومت کی تاریخی کارروائی: اسلام آباد میں 29,115 درخت کاٹ دیے گئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پولن الرجی کے خلاف حکومت کی تاریخی کارروائی: اسلام آباد میں 29,115 درخت کاٹ دیے گئے

پولن الرجی کے خلاف حکومت کی تاریخی کارروائی: اسلام آباد میں 29,115 درخت کاٹ دیے گئے

پولن الرجی کے خلاف حکومت کی تاریخی کارروائی: اسلام آباد میں 29,115 درخت کاٹ دیے گئے

پولن الرجی کیخلاف حکومت کی تاریخی کارروائی، اسلام آباد میں 29,115 خطرناک درخت ہٹا دیے گئے، 40 ہزار نئے ماحول دوست درخت لگانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پولن الرجی کے خاتمے کے لیے حکومت نے ایک جامع اور تاریخی حکمت عملی شروع کر دی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے صحت، ڈاکٹر مختار احمد ملک کی صدارت میں پولن الرجی کے خاتمے کا روڈ میپ تیار کیا گیا، جس کے تحت سی ڈی اے اور وزارتِ قومی صحت نے مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اسلام آباد میں موجود 29,115 پولن الرجی والے درخت، خاص طور پر پیپر ملبرری کے درخت، تین مراحل پر مشتمل سائنسی آپریشن کے ذریعے ہٹا دیے گئے۔ اس مہم کے دوران ایف نائن پارک، شکر پڑیاں اور دیگر بڑے سیکٹرز میں پولن پیدا کرنے والے ملبری درخت ہٹائے گئے۔ مقامی اور غیر الرجینک درخت محفوظ رہے، اور صرف پیپر ملبرری کو ہدف بنایا گیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق، ہر ہٹائے گئے درخت کے بدلے 3 نئے مقامی اور ماحول دوست درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب تک متعلقہ علاقوں میں 40 ہزار سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں، جبکہ نجی شعبے اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے مزید 18 ہزار درختوں کے لیے ٹینڈر جاری کیا جا چکا ہے۔ شکر پڑیاں میں 81 ایکڑ پر بحالی کا کام جاری ہے اور منصوبے کو اپریل 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں پولن الرجی کے مریضوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ گزشتہ دو سال کے دوران پولن ویکسینیشن کیسز میں 23 فیصد کمی آئی ہے، اور 2023 کے مقابلے میں 2025 میں الرجی کیسز نصف سے بھی کم رہ گئے۔ خاص طور پر نومبر اور دسمبر 2025 میں پولن کیسز ریکارڈ حد تک کم رپورٹ ہوئے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد نہ صرف شہریوں کی صحت کو بہتر بنانا ہے بلکہ اسلام آباد کو ماحول دوست اور الرجی فری شہر بنانے کی کوشش بھی ہے۔

Exit mobile version