شہریوں کے لیے آخری موقع، ایم ٹیگ لگوانا لازمی قرار! ڈیڈ لائن بڑھا دی گئی، شہری 15 جنوری تک اپنی گاڑیوں پر عمل کریں،ڈی سی کی اپیل
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ پر شہریوں کی بڑی تعداد ایم ٹیگ سنٹرز پر جمع ہو گئی۔ اس ہجوم اور سہولتوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزیرداخلہ کی ہدایت پر ڈیڈ لائن میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 15 جنوری تک اپنی گاڑیوں پر ہر صورت ایم ٹیگ لگوائیں، کیونکہ اس تاریخ کے بعد بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ ضرورت کے پیش نظر ایم ٹیگ سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور لمبی قطاروں اور بھیڑ سے بچا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گاڑی پر ایم ٹیگ لگوانا قانونی طور پر لازمی ہے اور کسی بھی قسم کی قانونی پیچیدگی سے بچنے کے لیے یہ ضروری ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے تاکید کی کہ وہ آخری دنوں پر بھیڑ اور مشکلات سے بچنے کے لیے وقت پر اپنا ایم ٹیگ لگوا لیں، تاکہ ٹریفک میں رکاوٹ یا دیگر مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
