راولپنڈی :پچاسویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI (M)، HJ، COAS اور CDF نے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ اس موقع پر وزیر داخلہ اور چیف سیکرٹری پنجاب سمیت تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہنچنے پر کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو فیڈریشن نے ان کا استقبال کیا۔
چیمپیئن شپ پاکستان آرمی کی اسپورٹس مین شپ، نظم و ضبط اور عمدہ کارکردگی کی بھرپور روایات کی عکاسی کرتی ہے۔ چیمپئن شپ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں پشاور کور نے کامیابی حاصل کی جبکہ گوجرانوالہ کور نے رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔
اختتامی تقریب کے دوران مہمان خصوصی نے جیتنے والے اور حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
پچاسویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر

پچاسویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر